اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی اہم سیاسی سرگرمیوں کے منظر سے گزشتہ کئی دنوں سے غیر حاضر ہیں ،اب جبکہ سینٹ کے الیکشن کی سرگرمیاں اور اس حوالے سے جوڑ توڑ بھی عروج پر ہے بلاول بھٹو کی ان سرگرمیوں میں عدم موجودگی کو محسوس کیا جارہا ہے، کیونکہ اس دوران اسلام آباد میں ہونے والی قومی نوعیت کی اہم تقاریب سمیت انہیں کسی سیاسی اجتماع میں بھی نہیں دیکھا گیا،قومی نوعیت کی اہم تقریبات سمیت کسی سیاسی اجتماع میں نہیں دیکھا گیا ،ایوان صدر کی تقریب میں بہنوں کے ہمراہ شرکت کی تھی۔ اسلام آباد میں بلاول بھٹو کی قابل ذکر مصروفیت جو منظرعام پر آئی تھی وہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب تھی جس میں انہوں نے اپنی دونوں بہنوں آصفہ بھٹو اور بختاور کے ہمراہ شرکت کی تھی۔