پشاور( جنگ نیوز )خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں ایمپلی منٹیشن سپورٹ یونٹ ڈائریکٹریٹ آف ایلمینٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے یونیسیف کے مالی وتکنیکی تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، اس سلسلے میں پاکستان فاریسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور میں منعقدہ تقریب میں صوبہ بھرسے سرکاری سکولوں کے طلبہ وطالبات واساتذہ نے بھی شرکت کی جس کا مقصد عوام خصوصا طلبہ میں ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے وجنگلات کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ تقریب سے ڈائریکٹر پروگرام آئی ایس یو محکمہ تعلیم سیدہ لیلیٰ جعفری،پروگرام منیجرپیرفہد علی شاہ، فیلڈ آفیسریونیسیف رادوسلا رزہاک ،ایجوکیشن منیجر یونیسف ڈاکٹر کرسٹین ونجالا، ایجوکیشن سپشلسٹ یونیسیف فواد علی شاہ، ڈائریکٹر ای اینڈ ایس ای ثمینہ الطاف، کنزرویٹر فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے پی فضل الہیٰ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز پی ایف آئی کفایت اللہ بلوچ ، صفدرعلی شاہ کے علاوہ پشاوریونیورسٹی اورزرعی یونیورسٹی کے اساتذہ وطلبہ نے بھی شرکت کی۔