کراچی (اسد ابن حسن) ایف ائی اے کراچی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ، امیگریشن، کارپوریٹ کرائم اور اینٹی کرپشن سرکلز نے چار مختلف کاروائیوں میں 8افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی اور جعلی و ممنوعہ زرعی ادویات برامد کر لیں۔ کارپوریٹ کرائم سرکل نے بہادر آباد پر ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی ایکسچینج چلانے والے دفتر پر چھاپہ مار کر دو کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برامد کرتے ہوئے دو افراد محمد ریاض اور فیض اللہ کو گرفتار کر لیا۔