اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی‘جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا‘اصل کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے
۔ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ 6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بھی بے نقاب کیا ہے، جب تک جج انصاف کے لیے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا‘ آج وکلا کو ان ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے۔