• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نے سب سے بڑے نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی

لاہور ( نمائندہ جنگ )”سرسبز پنجاب ۔۔خوشحا ل کاشتکار“۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا محمد نوازشریف کسان کارڈپراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت دوسرے روز بھی پنجاب میں زرعی اصلاحات کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 5لاکھ چھوٹے کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔ بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔ نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز بنائے جائیں گے۔ ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پرجدید زرعی مشینری، ٹریننگ، کیڑے مارادویات، بیج فراہم کیے جائیں گے اورزرعی نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلے فیز میں ہر ضلع میں ایک ماڈل ایگریکلچر سنٹر بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔ ماڈل ایگریکلچر سنٹر (MAC) بننے سے کاشتکاروں کو جعلی کھاد، ادویات سے چھٹکارا ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہر فصل کی پیداوار اور ڈیمانڈ کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
اہم خبریں سے مزید