• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے3اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے 3اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کے مطابق رواں سال کراچی کے 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان اضلاع میں ملیر کے 3، شرقی کے 12اور جنوبی کے 5ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید