اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) خبیب فاؤنڈیشن نے یتیم بچوں کیلئے خبیب انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ نرسنگ ہری پور میں کلاسز کا آغاز کر دیا۔ ماوا چیئرمین رحمت خان اورچیئرمین خبیب فاؤنڈیشن ندیم احمد خان نے افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر احمد خان،ڈاکٹر مرزا علی ، نعمت اللہ مسعود، ڈاکٹر نور زمان، ریاض خان، رحمت اللہ، زاہد خان ‘ بریگیڈیئر ریٹائرڈ افتخار احمد، کرنل(ر)مظہر، میجر (ر) زاہد، مفتی عارف، ہارون، کلیم ودیگر نے شرکت کی ۔