کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق گزشتہ سال کراچی کے ساحل پر 530 سبزکچھوے آئے تھے جن میں سے ، 270 سبزکچھوے چہل قدمی کے بعد واپس چلے گئے،جبکہ 260 کچھوؤں نے ساحل پر انڈے دینے کی جگہ ڈھونڈی اور انڈے دئے ،میرین ٹرٹل یونٹ نے انڈے والی جگہوں کی حفاظت کی، میرین ٹرٹل کنزرویشن نے 16کچھوے ٹیگ کئے،انڈوں سے 14960بچے نکلے جنہیں سمندر میں بھیجا گیا،انڈے دینے کے بعد مادہ کچھوےسمندر میں چلی جاتی ہے،بچے نکلیں تو اس وقت ماں نہیں ہوتی، انڈوں سے نکلتے ہی بچے سمندر کا رخ کرتے ہیں ان میں سے بہت سے بچوں کو کتے اور کوے کھا جاتے ہیں جبکہ مقامی آبادی بھی بہت سے بچے اٹھا کر لے جاتی ہیں جنیں فروخت کر دیا جاتا ہے۔