• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری طلاق نہیں ہوئی، انڈیا پہنچنے والی سیما حیدر کے شوہر کا بھارتی عدالت میں مقدمہ

کراچی (نیو زڈیسک ) گزشہ سال بھارت پہنچنے والی پاکستانی شہری سیما حیدر کے ’شوہر‘ نے ان کیخلاف ایک انڈین عدالت میں کم از کم 19 دفعات کے تحت مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان دونوں کی طلاق نہیں ہوئی۔ سیما حیدر کے پاکستانی ’شوہر‘ غلام حیدر نے ایک انڈین وکیل کے ذریعے سیما پر بے ایمانی، مجرمانہ سازش، دو برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے اور انڈیا میں غیر قانونی داخلے کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا۔ سیما حیدر گزشتہ سال مئی میں اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے انڈیا میں داخل ہوئی تھیں اور اس کے بعد سے دہلی کے پڑوسی شہر نوئیڈا کے رہائشی سچن مینا کے ساتھ رہ رہی ہیں، جن سے ان کی ملاقات پب جی گیم کھیلنے کے دوران آن لائن ہوئی تھی۔سیما حیدر کی شادی 2014ء میں جیکب آباد کے رہائشی غلام حیدر سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے ان کے چار بچے ہوئے۔ غلام حیدر کے وکیل مومن ملک کا کہنا ہے کہ سیما کی طلاق نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ان کی سچن سے شادی انڈین قانون میں نا جائز ہے اور وہ عدالت کو گمراہ کر رہی ہیں تاہم سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے اس دعوے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سیما نے چار سال قبل غلام حیدر کو زبانی طور پر طلاق دی تھی، ’غلام حیدر نے انھیں چھوڑ دیا تھا اور اس کے بعد وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی تھیں۔ والد کی موت کے بعد سیما کا سچن سے رابطہ ہوا اور وہ انڈیا آگئیں۔‘لیکن غلام حیدر کے وکیل مومن ملک کا کہنا ہے کہ سیما نے اپنی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران بھی اپنے شوہر کا نام غلام حیدر بتایا تھا۔
اہم خبریں سے مزید