اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے میں قونصلر دفتر کی عمارت پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں حملے کو شام کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی اور اس کی یکجہتی اور سالمیت کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیا۔