• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر تشدد میری ریڈ لائن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (نمائندہ جنگ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں لاہورکی صفائی ،تعمیروترقی کیلئے 3ماہ کی ڈیڈلائن مقرر، شہر کی 2 لاکھ 22 ہزار سٹریٹ لائٹس روشن کرنے کا حکم ، واٹر ٹینک ،سیورماسٹر پلان طلب،ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں ،بہاولنگر یونیورسٹی کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے ملزموں کو کڑی سزا دلوانے کا حکم،مسائل پیش کئے،نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ضلعی سطح ٹاسک فورس کے قیام ،وزیراعلی نے نیا دور… صاف ستھرا لاہور“لاہور کی تعمیر وترقی کےپلان کی منظوری دے دی، مریم نواز شریف نے کہا ہے کہخواتین پر تشدد میری ریڈلائن ہے، عوام صفائی مہم حکومت کا ساتھ دیں ، وزیر اعلیٰ نے لاہور ترقیاتی پلان کی ہنگامی تکمیل کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی ، گلیاں پکی بنانے اور ٹف ٹائل لگانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی ،جس میں لاہور کی تمام چھوٹی بڑی روڈزکی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور کی تعمیر وترقی کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سیورماسٹر پلان، واٹر ٹینک پراجیکٹ پر غور کیا گیا ، دو لاکھ 22 ہزار سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور تمام علاقے بتدریج واسا سروسز ایریا میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوا۔ نوزون میں ڈرینج اور سیوریج کی بحالی کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے لاہور کے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹ فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں۔ صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں۔
اہم خبریں سے مزید