• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا اپنا نکتہ نظر ہے،6 ماہ میں بہت کام کیا، حارث نواز

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق صوبائی نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کا اپنا نکتہ نظر ہے لیکن ہم نے چھ مہینے میں بہت کام کیا ہے،تھانے میں کیمرے نصب کروائے،ناقص انویسٹی گیشن کی وجہ سے ڈکیت باہر آجاتے ہیں سزا ملنے پر بہتری آسکتی ہے ٗ تاہم ہمیں مسئلہ یہ درپیش تھا کہ جہاں شہر میں وارداتیں زیادہ تھیں وہیں گٹکا ٗ ماوا ٗمنشیات کی فروخت بھی تھی اس کے علاوہ کچے کے حالات بھی سب کے سامنے ہیں ۔وہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی کے حالات کاذمہ دار سابق نگراں حکومت کو قرار دیئے جانے کے حوالے سے جیو کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کررہے تھے ۔حارث نواز کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ پولیس انویسٹی گیشن انتہائی ناقص ہے یہی وجہ ہے کہ ڈکیت بآسانی رہا ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور وہ ایک سے دو مہینے میں باہر آجاتے ہیں اس کے علاوہ اس کی جو سزا ہے وہ بھی انتہائی کم ہے پانچ سے سات سال ۔ہم نے اپنی حکومت میں یہ کیا تھا کہ مجرم کا ریکارڈ چیک کرتے تھے کہ اس نے جرائم کتنی مرتبہ کئے ہیں او رکورٹ کو اس حوالے سے آگاہی دیتے تھے تاکہ کورٹ کو بھی اندازہ ہوسکے کہ یہ عادی مجرم ہے ۔
اہم خبریں سے مزید