• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر پر 4 تعطیلات کی منظوری دیدی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نےعیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل سے13اپریل تک کرنے کی منظوری دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر چار تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

ہفتے میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10سے 13اپریل تک تعطیلات ہوں گی، ماہرین فلکیات کے مطابق عید الفطر دس اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 

ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10سے 12اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔ 

14اپریل کو اتوار ہے اسلئے عملاً ملازمین پانچ دن چھٹیاں منائیں گے۔ وزیر اعظم آفس نے منظوری سے کابینہ ڈویژن کو آ گاہ کردیا ہے تاہم کابینہ ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آفس سے منظوری تحر یری طور پر ملنے کے بعد با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کیا جا ئے گا ۔

سر کاری ملازمین نے اس فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین فلکیات اور موسمیات کے مطابق عید الفطر دس اپریل کو ہونے کا امکان ہے ۔ 

اگر سر کاری تعطیلات دس اپریل سے شروع ہوں گی تو ملازمین اپنے آ بائی علاقوں کو کب جائیں گے ؟؟

 انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ تعطیلات کا آغاز نو اپریل سے کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید