• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کریک ڈاؤن، 6 کروڑ سے زائد کا ایرانی ڈیزل پکڑا گیا

لاہور(آصف محمود بٹ ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ 9روپے66اضافے کے بعد ایرانی پٹرول کی بڑے پیمانے پر سمگلنگ کے پیش نظرپنجاب میں کسٹم انفورسمنٹ حکام نے کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹانٹی سمگلنگ کے پنجاب میں سرگودھا اور ملتان کلکٹریٹس نے شاہراہوں پر ناکوں کے دوران چیکنگ میں 2لاکھ 56ہزار 308لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پکڑ لیاجس کی مالیت 6کروڑ سے زائد ہے۔ تیل کی یہ بڑی کھیپ مختلف ٹرکوں میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں لائی جارہی تھی ۔ ان ٹرکوں میں بظاہر کوئلہ پنجاب لایا جارہا تھا لیکن چیکنگ کے دوران ٹرکوں میں کوئلے کی اوپر طے لگائی گئی تھی اور نیچے مختلف خانوں میں ہائی سپیڈ ڈیزل سمگل کیا جارہا تھا۔ کسٹم حکام نے ان چھاپوں کے دوران 9500لٹر وائٹ سپرٹ بھی برآمد کی ہیں ۔ ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ پنجاب کے دوسرے صوبوں سے ملحقہ بارڈرز کے اضلاع جن میں اٹک اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں میں کسٹمز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید