• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کو مشکوک خطوط کی تحقیقات، چاہتے ہیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو، سیاست نہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(ایجنسیاں/جنگ نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ججزکو مشکوک خطوط ملنےکے واقعات کی تحقیقات کی جائیں گی‘ یہ سنجیدہ معاملہ ہے اس پر سیاست کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘ ہم چاہتے ہیں دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو‘ آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام معیشت کیلئے ضروری ہے تاہم نئے معاہدے میں آئی ایم ایف کی شرائط آسان نہیں ہوں گی ‘پی آئی اے نجکاری کے شیڈول پر مکمل عمل درآمد ہوگا‘ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کاکام جاری ہے‘ترک کمپنی کا وفد پاکستان آئےگا‘ معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے‘مہنگائی میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے‘ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے ماہرین کی تعیناتی اسی ماہ ہو جائے گی، پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھاکہ معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے‘ غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کے حوالے سے ٹائم لائنزپر ہر صورت عملدرآمد ہو گا۔ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لئے حکمت عملی ترتیب جا چکی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وفاقی کابینہ نے خزانہ ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی فسکل پالیسی اسٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2022-23، ڈیبٹ پالیسی اسٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2022-23اور ایئر اینڈ گورنمنٹ پرفارمنس مانیٹرنگ رپورٹ کابینہ کو پیش کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید