• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تغیر چیلنجز، وزیراعظم نے ایجنڈا تیاری کیلئے کمیٹی بنادی

اسلام آباد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تغیر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایجنڈا تیار کرنے کیلئے ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن کی سر براہی میں 15رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی ۔ کمیٹی اپنی سفارشات دس دن میں وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کو سیکر ٹیریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔کمیٹی کی ٹی او آرز بھی جاری کردی گئی ہیں جن میں کمیٹی کے مقاصد،دائرہ اختیاروکار، اور ارکان کی وضاحت کی گئی ہے۔کمیٹی میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان( کمیٹی چیئر مین)، وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم ایم این اے، سینیٹر عائشہ رضا فاروق، ایم این اے بلال کیانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی ڈاکٹر عابدقیوم سلہری، کشمالہ کاکاخیل، کلائمیٹ فنانس ایکسپرٹ رضوان محبوب، کلائمیٹ ایکسپرٹ علی توقیر شیخ،کلائمیٹ فنانس ایکسپرٹ احسن کامران اور نادیہ رحمان ممبر سی سی پی سی بھی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید