• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو وقت دیا گیا تو امید ہے ڈیلیور کر پائے گی، بلاول بھٹو

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت کو ٹائم دیا جائیگا تو وہ ڈیلیور کر پائے گی ۔ حکومت پاکستان کو معاشی بدحالی سے نکالنے میں کامیاب ہوگی ،وفاق میں ہم خود مختار نہیں لیکن صوبہسندھ میں ہمیں عوامی معاشی معاہدہ پر عمل کروانا ہے، کارکن موجودہ حکومت کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع دیں۔ وہ جمعرات کی سہ پہر نوڈیرو ہائوس میں انتخابی حلقے کے پولنگ ایجنٹس کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اب یہ آپ ورکروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی ڈیلیوری کو یقینی بنائیں۔ آپ کو دیکھنا ہے اور مطلع کرنا ہے ہمیں کہ حکومت ڈیلیور کر رہی ہے یا نہیں۔آپکو اپنے علاقوں کیلئے نئے منصوبے تجویز کرنے چاہئیں۔
اہم خبریں سے مزید