راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) اٹک‘ جہلم‘ چکوال اور تلہ گنگ میں صفائی سروسز فراہمی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر کے درمیان کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کی زیرصدارت اجلاس میں معاہدہ طے پا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق‘ ڈی سی چکوال قراۃ العین ملک‘ ڈی سی اٹک رائو عاطف رضا‘ تلہ گنگ‘ بھون‘ کلر کہار‘ لاوہ‘ چوآ سیدنشاہ‘ فتح جنگ‘ حسن ابدال‘ جنڈ‘ حضرو‘ پنڈی گھیب‘ پنڈ دادنخان‘ دینہ‘ سوہاوہ‘ کھیوڑہ ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز‘ سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر‘ کمپنی سیکرٹری محمد فاروق‘ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید سبطین کاظمی نے ساما سروسز معاہدے پر دستخط کئے۔