اسلام آباد‘ گوجر خان (نیوز رپورٹر‘ نمائندہ جنگ) وزارت مذہبی امور کی جانب سے سابق رکن قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ نے گوجر خان آتشزدگی متاثرہ چرچ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اتفاقی حادثہ کو مذہبی رنگ دینے کی ناکام کوشش کی گئی۔ عوام دشمن کی کسی بھی سازش کا آلہ کار نہ بنیں۔ ادہر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ چرچ کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چرچ کی مرمت کے تمام اخراجات برداشت کریگی۔