کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی اپیل پر جمعتہ الوداع کوکراچی تا کشمور یوم القدس کے طورپر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ، مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے القدس ریلیاں نکالی گئیں جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور مقامی قائدین سمیت علمائے کرام نے خطاب کیا،شرکاءنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ”اسرائیل کا ایک علاج الجہاد ،الجہاد، اسرائیل کے جو یار ہیں غدار ہیں غدار ہیں، القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی“کے نعرے درج تھے، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کراچی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پاس ہونے کے باوجود غزہ میں آبادی اسکول و ہسپتالوں پر بمباری سفاکیت ہے، غزہ میں انسانیت سوز مظالم اوراقوام متحدہ کی قرارداد پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی شرمناک عمل ہے، فلسطینی نہ صرف اپنے دفاع بلکہ عالم اسلام کی جنگ لڑریے ہیں۔