• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا چینی شہریوں کی سیکورٹی کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سلامتی اور چینی باشندوں کی سکیورٹی کے معاملات کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے تمام سکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے یہ ہدا یت جمعہ کے روز ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بلائے گئے اعلیٰ سطح کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی ۔ وزیرِاعظم نے وزارت داخلہ کو ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور صوبائی انسداد دہشتگردی محکمہ جات کی مزید بہتری کیلئے صوبوں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت کی۔وزیرِاعظم نے تمام سکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔وزیرِاعظم نے سکیورٹی ایس او پیز کے باقاعدگی سے آڈٹ کیلئے ایک جامع لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔وزارت داخلہ نے اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید