• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کا چینی کی طرح گندم مصنوعات برآمد کی اجازت جلد دینے کا امکان

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی حکومت نے وطن عزیز کو درکار زیادہ سے زیادہ غیرملکی زرمبادلہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے پاس فاضل چینی‘ گندم کی مصنوعات‘ آٹا‘ میدہ‘ سوجی کی برآمد کی تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے 70لاکھ ٹن درآمدی گندم کی ویلیوایڈیشن کر کے آٹا‘ میدہ ‘ سوجی‘ فائن بجٹ تک برآمد ممکن ہے وفاقی بجٹ سے پہلے پہلے پاکستان 10لاکھ ٹن سے زائد چینی اور 70لاکھ ٹن روس‘ یوکرین اور مشرقی یورپ سے درآمد کی گئی گندم کی ویلیوایڈیشن کر کے درآمدی گندم کو میدے‘ سوجی‘ آٹے کی شکل دیکر اُسے سعودی عرب‘ قطر‘ کویت‘ عراق‘ متحدہ عرب امارات‘ عمان‘ وسطی ایشیائی ریاستوں افغانستان‘ جنوبی افریقہ کے ملکوں کو برآمد کر کے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کر سکے۔
اہم خبریں سے مزید