• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں میر ہسپتال میں ایوننگ اوپی ڈی شروع کرنیکا اعلان

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے میاں میر ہسپتال کادورہ کیا ، انہوں نے ایوننگ اوپی ڈی شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ این سی ڈی، ہیپاٹائیٹس اور ڈینٹل کلینکس میں، ڈاکٹرز کی حاضری، مریضوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا، صوبائی وزیر ایمرجنسی، انڈور، او پی ڈی اور ڈینگی وارڈز بھی گئے، طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا جبکہ سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف بھی دورے کے دوران انکے ہمراہ تھے ،انہوں نے کہاکہ ایوننگ اوپی ڈی عید کے بعد شروع کی جائے گی،خواجہ عمران نذیر نے شاہکوٹ ہسپتال سے میاں میر ہپستال میں ریفر کیا گیا اپنڈکس کے مریض کے حوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ہسپتال انتظامیہ سے صوبائی وزیر صحت نے استفسارکیا کہ اس مریض کا علاج شاہکوٹ ہسپتال میں کیا جاسکتا تھا ، انہوں نے پرائیوٹ رومز، سٹورز کی صفائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔
لاہور سے مزید