• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ سیرت طیبہؐ کو مشعل راہ بنائیں، مقررین

لاہور(پ ر)جامع مسجدمولانا احمدعلی لاہوری کے متولی جانشین امام الہدیٰ مولانا ڈاکٹر میاں محمداجمل قادری کی سرپرستی، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن کی صدارت اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر کی میزبانی میں 27ویں سالانہ شان مصطفیؐ کانفرنس جامع مسجد مولانا احمدعلی لاہوری اچھرہ لاہور میں منعقد ہوئی ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ سیرت طیبہ کو مشعل راہ بنائیں ،نظام مصطفی ؐکو اپنائے بغیر کوئی ملک بھی ترقی نہیں کرسکتا ،کانفرنس میں مولانا عبدالکریم ندیم، مولانا محمدرفیق جامی،مفتی عبدالواحد قریشی، مولانا عزیز الرحمن ثانی ، پیررضوان نفیس مولانا عبدالنعیم، مولانا محمدابوبکر، مولانا شاہدعمران عارفی، مولانا محمدعثمان قصوری مولانا ابو بکر حسانی سمیت ملک کے ممتاز علماء، قراء اور نعت خوان حضرات سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید