• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی صورتحال کےبعد ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں،وزیر بلدیات

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ گجرات میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور صوبائی ادارے مل کر دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو اربن فلڈنگ کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، آر پی او طیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی، ڈی پی او رانا عمر فاروق بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وزیر بلدیات نے شہر کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔
لاہور سے مزید