لاہور(خصوصی رپورٹر)سیلاب زدگان کو بجلی کے بلز اور ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ امداد کے لیے باقاعدہ پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ متاثرین کی بحالی کا عمل پانی اترنے پر نقصانات کے تخمینے کے بعد آغاز کیا جائے گا۔ متاثرہ علاقوں سے سیلاب زدگان کو فلڈ ریلیف کیمپس تک لایا جا رہا ہے جہاں انھیں قیام و طعام اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔