لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر ہاؤسنگ نے 24 گھنٹوں میں تمام علاقوں سے مکمل نکاسی آب کی ہدایت کی، صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ گجرات میں نکاسی آب کے سسٹم کی آپ گریڈیشن کیلئے تکنیکی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی، گجرات میں نکاسی آب آپریشن بارے ڈی جی واسا طیب فرید نے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو بریفنگ میں بتایا کہ 6 اضلاع کی مشینری اور عملے کی مدد سے نکاسی آب کو یقینی بنایا جارہا ہے۔