پشاور(اے پی پی)ضلعی انتظامیہ پشاور نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14دکانداروں کو گرفتار کرکے4دکانیں سیل کردی گئی ۔ڈپٹی کمشنر پشاورکی دفتر سے جاری بیان کے مطابق مزکورہ کاروائی صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور شہریوں کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔ عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گرانفروشی و دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پرفوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔