وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ ، وزیر خارجہ جے شنکر سمیت دیگر ایم پی کشمیر فوبیا کا شکار ہو گے۔ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر رابط کمیٹی کے سابق صدر چوہدری محمد عظیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوں کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دے کہ پاکستان آزاد کشمیر بھارت کے حوالے کرے ۔ چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم اور وزراء کشمیر فوبیا کا شکار ہیں وہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے الیکشن میں کامیابی کے لئے کشمیر کارڈز استعمال کر رہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بیدار ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندو وزیر اعلیٰ لانا چاہتا ہے تا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے معاملے کو ختم کیا جا سکے۔چوہدری محمد عظیم نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں اور پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کشمیر ڈیسک قائم کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کیے جاسکیں ۔