• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن (جنگ نیوز)رواں سال نومبر میں امریکی صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر جوبائیڈن کے حریف امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ حکم زباں بندی کی خلاف ورزی پر جیل جانا ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہوگی۔ حکم زباں بندی ایک جج نے جاری کیا جو ٹرمپ کے خلاف ایک ایسے مقدمے کی سماعت کررہا ہے جس میں ایک طوائف کو زباں بندی کے لئے بھاری رقم دینے کا الزام ہے۔ اس پر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر واقعی سچ بولنے پر جانبدارانہ فیصلے کے ذریعہ انہیں جیل میں ڈالا گیا تو وہ دور حاضر کے نیلسن منڈیلا ہوں گے اور یہ ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہوگی۔ جسٹس جوان مرچن مین ہٹن نیویارک کی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت کریں گے، جس کا ٹرمپ حوالہ دے رہےتھے۔ ان پر الزام ہے کہ2016ء کے صدارتی انتخاب سے قبل ٹرمپ نے اپنے سے تعلق پر زباں بندی کے لئے فاحشہ عورت اسٹار می ڈیتئلز کو ایک لاکھ 30؍ ہزار ڈالرز ادا کئے تھے تاکہ وہ مبینہ جنسی تعلقات پر اپنی زبان بند رکھے۔ مقدمے کی کارروائی آئندہ 15؍ اپریل سے شروع ہوگی۔ ٹرمپ فرد جرم سے انکاری ہیں۔ یہ ٹرمپ کے خلاف زیر سماعت 4؍ مقدمات میں سے ایک ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید