• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاب ریاض کیلئے سینئر ٹیم منیجر کا عہدہ تخلیق، کرکٹ حلقے حیران

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چار سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر رہنے والے منصور رانا کی موجودگی میں سلیکٹر وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا سینئر منیجر بنایا گیا ہے۔ 

ان کے لئے نیا اور منفرد عہدہ تخلیق کیا گیا ہے۔ کرکٹ حلقے حیران ہیں کہ ٹیم مینیجر کی موجودگی میں وہاب ریاض کو سینئر مینیجر کیوں مقرر کیاگیا ؟ 

ذرائع کے مطابقنیوزی لینڈ سیریز میں وہاب ریاض سلیکشن پالیسی پر نظر رکھیں گے۔ وہ ہر میچ میں روٹیشن پالیسی کا پلان دیں گے، وہاب اس بات کو یقینی بنائیں گےکہ ٹیم سلیکشن پلان کے مطابق ہو رہی ہے۔ سیریز میں وہاب ریاض کی پلیئنگ الیون میں رائے اہم ہوگی.

 سابق چیف سلیکٹرہر کھلاڑی کے ورک لوڈ کو بھی مانیٹر کریں گے۔

 ہوم سیریز کے پانچوں میچز میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا جائےگا۔ 

ذرائع کے مطابق پیر کو ملاقات میں وہاب ریاض نےنیوزی لینڈسیریز میں سلیکشن پالیسی کے حوالے سے کھلاڑیوں کو بریف کیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید