• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی فائرنگ ایک مکروہ اور قبیح فعل ہے، میئر پشاور

پشاور ( وقائع نگار ) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے ہوائی فائرنگ کے حوالے سے عوام کیلئے جاری کئے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں کیونکہ ہوائی فائرنگ ایک لمحے کی خوشی کیلئے دوسرے کے گھرکو صف ماتم بناسکتاہے اور آپ کی ایک آندھی گولی سے کسی بھی بے گناہ کا ہنستا بستا ہوا گھر اجڑ سکتا ہے اور ان کا خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن سکتا ہے انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہوائی فائرنگ ایک مکروہ اور قبیح فعل ہےچند لمحوں کی خوشی سے کسی کی زندگی ختم ہوسکتی ہے
پشاور سے مزید