• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں وکلاءپر تشدد،جھوٹے مقدمات قابل مذمت،ملتان ڈسڑکٹ بار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسڑکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد عمران خان خاکوانی،جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ،نائب صدر افتخار قریشی، لائبریری سیکرٹری سید اظہر شاہ اور ایگزیکٹیو ممبران عرفہ عارف،ندیم الدین قریشی،رشید اے بھٹی، کاشف عباس،اعجاز انصاری، عبدالرؤوف، رانا فاروق، عدیل احمد،تصور عباس،جاوید اقبال، سید حسنین شاہ، ملک مرید اور عبدالرحمن خاکوانی نے لاہور میں وکلاءپر تشدد اور جھوٹے مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو فوراََفارغ کریں بصورت دیگر نتائج بہت خطرناک ہونگے، مقدمات فوری طور پر واپس لیے جائیں۔
ملتان سے مزید