• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

پاکستان میں گوشت بہت سے لوگوں کی غذا کا ایک اہم اور  بڑا حصّہ ہے۔

گوشت کھانا ’صحت بخش‘ ہے اور اس کا ہر روز استعمال کرنا ٹھیک ہے یا  نہیں؟ اس حوالے سے بہت سی متضاد آراء ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق، گوشت پروٹین کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہے جس میں تمام ضروری اماینو ایسڈز ہوتے ہیں اور اس میں وٹامن بی 12، آئرن اور زنک جیسے غذائی اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں کے مقابلے میں جانوروں کے گوشت میں موجود پروٹین زیادہ بہتر انداز میں جذب ہوتا ہے اس لیے انسان کو ضروری اماینو ایسڈز والی سبزیوں کے کھانے میں استعمال کے بعد بھی گوشت کے استعمال کی ضرورت پیش آتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق، پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء کے علاوہ گوشت میں چربی اورکولیسٹرول بھی ہوتا ہے، بہت زیادہ چکنائی وزن میں اضافے اور میٹابولک امراض کا سبب بن سکتی ہے اس کے علاوہخون میں موجود ٹرائی گلیسرائڈز اور کولیسٹرول پر اثر ڈالتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ گوشت جس میں نمک، چینی، نائٹریٹ یا اضافی چکنائی جیسے اجزاء شامل ہوں انسان کو پروٹین تو فراہم کرے گا لیکن ایسے گوشت میں موجود دوسرے اجزاء شاید روزانہ کی بنیاد پر استعمال کے لیے مفید نہ ہوں۔

ماہرین کے مطابق، انسان کے لیے فی کلوگرام جسمانی وزن کے حساب سے ایک دن میں 0.8 گرام پروٹین لینا مناسب رہے گا تاہم انسان کی جسمانی سرگرمی کے حساب سے اس مقدار میں بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ بہت کم پروسیسڈ کھانا کھاتے ہیں جس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو تو وہ یقینی طور پر ہر روز گوشت کھا سکتے ہیں۔

ماہرینِ صحت نے تازہ گوشت کو گھر میں خود بنا کر کھانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

صحت سے مزید