کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور گھنور علی خان اسران کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔ سندھ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دونوں کی تعیناتی فوری طور پر ہو گی، مرتضی وہاب اس سے قبل بھی سندھ حکومت کے ترجمان رہ چکے ہیں ۔