• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں اہم عہدوں پر تبادلے،گریڈ 18کے ایگزیکٹو انجینئر محمد دلاور کو اینٹی تھیفٹ سیل کا انچارج بنا دیا گیا جبکہ یہاں سے ظہیر شیخ کو ناقص کارکردگی پر ہٹا دیا گیا ہےاس سیل میں ایک اور اہم تعیناتی کی گئی ہے اب اس کا آپریشنل انچارج انسپکٹر محمد عامر خان کو تعینات کیا گیا ہے وہ اس سے پہلے بھی اس سیل میں خدمات انجام دے چکے ہیں واضح رہے محمد دلاور کے پاس سپرنٹنڈنٹ انجینئر سب سوائل کمیٹی کا چارج بھی رہے گا اس طرح ان کے پاس بیک وقت واٹر کارپوریشن کے دو اہم عہدے ہوں گے دیگر تبادلوں میں صفورا ہائیڈرنٹ سے گریڈ 14کے سعد غضنفر کو ہٹا کر رپورٹ کرا دیا گیا ہے دیگر دو ایکسئن عبدالفتح شیخ اور شفقت حسین منگھن کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں۔