• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ہسپتال پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت سہولت کارڈ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت سہولت کارڈ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے رپورٹ جاری کردی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے زیر انتظام پنجاب بھر کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو جن میں ایس ایس کارڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے مریضوں کو ایس ایس کارڈ پر بہترین سہولیات مہیا کرنے کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں جنوبی پنجاب کے شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نے رینکنگ میں بہتر سہولیات دینے پر دوسرے نمبر پر رہا ہے۔
ملتان سے مزید