ملتان (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان کے نائب صدر اور سابق زونل صدر میاں محمد عظیم سعید نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکبا د دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9مارچ کا دن اہل وسیب کے لیے عید کا سماں ہے ، یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینٹ منتخب ہونا جنوبی پنجاب سمیت پاکستان بھر کے لیے ایک عظیم خوشی ہے،ان کےمنتخب ہونے سے سرائیکی صوبہ بنانے میں مددگار ثابت ہو گا ، ملتان آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔