• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اسٹریٹ کرمنل اندرون سندھ، بلوچستان اور دیگر علاقوں سے آتے ہیں، پولیس چیف

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز اندرون سندھ، بلوچستان اور ملک کے دیگرعلاقوں سے آتے ہیں، رمضان میں تین چار لاکھ گداگر عید سیزن لگانے آتے ہیں، کرائم کو ٹریس کرنے کیلئے ہمیں جدید طریقے اپنانا ہونگے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی عمران یعقوب کا کہنا تھاکہ کرمنلز کو کراچی میں عید کا سیزن بہت بڑی مارکیٹ نظر آتی ہے، کراچی میں رمضان میں 3 سے 4 لاکھ گداگر آتے ہیں، عید سیزن لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روایتی طریقوں سے کرائم کو ٹریس نہیں کرسکتے، ہمیں جدید طریقوں پر جانا ہوگا۔ عمران یعقوب کا کہنا تھاکہ کراچی میں زیادہ کیمرے لگائے جائیں تاکہ ملزمان کی نشاندہی ہوسکے۔

اہم خبریں سے مزید