کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق غریب آباد تھانے کی حدود غریب آباد پی ایس او پمپ کے قریب رینجرز کی پکٹ لگی تھی رینجرز نے موٹرسائیکل سواروں کو مشتبہ جان کر رکنے کا اشارہ کیا موٹر سائیکل سوار اپنی بائیک چھوڑ کر شریف آباد کی حدود میں بھاگے، سامنے سے گارڈ کو دیکھ کر خوف کے مارے ملزمان نے گارڈ کے اوپر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باعث نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔