• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی نئی نسل کی نیشنل جیوڈیٹک ڈیٹم کے قیام کیلئے دوسری تکنیکی تربیت چین میں مکمل

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان کی نئی نسل کی قومی مساحتی معلومات (نیشنل جیوڈیٹک ڈیٹم ) کے قیام کے لیے دوسری تکنیکی تربیت چین میں مکمل ہو گئی ہے۔ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ تقریباً 12 پاکستانی تکنیکی ماہرین نے سروے اور نقشہ سازی کے بارے میں اپنے علم اور ٹیکنالوجی کو بہتر اور اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کورس میں حصہ لیا۔ پاکستان نے 2011 میں پاکستان کی نیکسٹ جنریشن جیوڈیٹک ڈیٹم قائم کرنے کے لیے چینی حکومت سے مدد کی درخواست کی تھی۔ جغرافیائی معلومات کے نظام کی نقشہ سازی اور سروے کے منصوبے سے معیشت اور معاشرے کے شعبوں میں تحقیق اور اختراع کی حوصلہ افزائی کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید