• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دہائی سے غیر فعال ’’سارک تنظیم‘‘ کی بحالی کی جانب پیشرفت

اسلام آباد (فاروق اقدس) جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک جو گزشتہ ایک دہائی سے غیرفعال ہے اس کی بحالی کی جانب ایک امید افزا پیش رفت سارک پروگرامنگ کمیٹی کے اجلاس میں دیکھنے میں آئی.

 یہ اجلاس مارچ کے آخری ہفتے میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہوا تھا جس میں سارک ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز اور جوائنٹ سیکرٹریز نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا الیاس نظامی نے کی۔ 

سارک چیئر اس وقت نیپال کے پاس ہے، کھٹمنڈو میں ہونے والے اجلاس میں نیپال کی جانب سے سارک ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں کے اجلاس کی تجویز سامنے آئی جس پر مجموعی طور پر اکثریت کا اتفاق رائے بھی سامنے آیا۔ 

ذرائع کے مطابق پروگرامنگ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد اور اس میں خارجہ سیکرٹریوں کے اجلاس کی تجویز قابل ذکر اس حوالے سے بھی ہے کہ اس سے سارک تنظیم کی فعالیت کے آغاز میں پیش رفت کی توقع کی جاسکتی ہے اور پاکستان اور بھارت جو تنظیم کے سب سے بڑے اور اہم رکن سمجھے جاتے ہیں ان کے مابین بھی رابطوں کا سلسلہ بحال ہوسکتا ہے جو کافی عرصے سے تعطل کا شکار ہے۔

اہم خبریں سے مزید