• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سرحدوں کے تعین کے لیے مل کرکام کرے، چین

اسلام آباد( صالح ظافر)چین نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ بھارت باہمی تعلقات کےلیے سرحد کے تعین کے سوال پر مل کر کام کریگا اور اسے مناسب طریقے سے مینیج کریگا جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کو محفوظ و مامون راستے پر ڈالا جاسکتا ہے۔ چینی ترجمان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نیوز ویک میگزین کو دیے گئے اس انٹرویو پر تبصرہ کررہی تھیں جس میں بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ بیجنگ نئی دہلی کےلیے بہت اہم ہے اور سرحدوں پر طویل ( کشیدہ) صورتحال کو فوری طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اپنی جانب سے یہ واضح اظہار کرچکا ہے کہ جب تک سرحدوں پر صورتحال ابنارمل رہے گی اس وقت تک چین سے نارمل تعلقات کی بحالی ممکن نہیں ہوسکتی۔ چینی وزارت خارجہ کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ’’ بھارت اور چین نے سرحدی کشیدگی کو رفع کرنے کےلیے مثبت پیشرفت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید