• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی ، میڈیکل سٹورمالکان کی چاندی

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں ادویات کی دستیابی کو یقینی نہیں بنایا جاسکا ، جس کی وجہ سے میڈیکل سٹورزمالکان کی چاندی ہوگئی ہے ،بتایا جاتا ہے کہ سٹورز مالکان نے یومیہ کمیشن پر بندے رکھ لئے ہیں جن کو زیادہ مریضوں کے نسخے لانے پر کمیشن دیا جانے لگا ہے،جو ڈسکاؤنٹ کے نام پر مریضوں کے لواحقین کو اپنے متعلقہ سٹورز لے جاتے ہیں، واضح رہے کہ نشتر ہسپتال ملتان میں اس وقت ادویات کی شدید قلت ہے اور بجٹ کی عدم دستیابی کے باعث فارما کمپنیوں کو سابقہ ادائیگیاں بھی نہیں کی جا سکی ہیں جس کی وجہ سے کمپنیوں نے ادویات کی سپلائی بھی روک رکھی ہے،مریضوں اور ان کے لواحقین نے نشتر حکام مطالبہ کیا ہے کہ جلدازجلد ادویا ت کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ، اس بارے حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لئے محکمہ صحت پنجاب کو یاددہانی کا لیٹر بھجوادیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید