راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سابقہ شوہرنے اپنی مطلقہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔تھانہ بنی کو سدرہ نے بتایا کہ میری بہن سحر کی شادی نوید سے ہوئی تھی جس نے اس کو 6ماۃ قبل طلاق دے دی۔ ہم دونوں بہنیں اصغرمال چوک میں اپنے فلیٹ کے کمرے میں موجود تھیں کہ نوید ہمارے کمرے میں آ گیا اور سحر کو گالیاں دینے لگا۔ اسے منع کیا تونوید نے پسٹل نکال کر سیدھا فائرسحر پر کیا جس سے وہ زخمی ہو گئی۔