• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، بھاری جرمانے عائد

ملتان( سٹاف رپورٹر ) جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے،بھاری جرمانہ عائد کرکے مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھیج دیں۔ رحیم یار خان سرکل کے زیر انتظام لیاقت پور، خانپور اور صادق آباد میں متعدد افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ سرکل سرویلنس ٹیم نے شہر میں 2 بجلی چوروں کو میٹر باڈی ٹمپر اور میٹر میں سوراخ کر کے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ میپکو لیاقت پور ڈویژن کی ٹیموں نے پولیس فورس کے ہمراہ کئے گئے آپریشن میں 5 افراد کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ میپکو خانپور ڈویژن کی ٹیموں نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 3 میٹرز میں لوپ سسٹم کے ذریعے بجلی چوری پکڑی۔ رورل سب ڈویژن خانپور کی بستی رجب آباد میں ایک زرعی ٹیوب ویل پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری پکڑی گئی۔
ملتان سے مزید