• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حملے میں ایئربیس کو نقصان پہنچا، اسرائیل کا اعتراف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی حملے میں اسرائیلی ایئربیس کو نقصان پہنچا ہے، پانچ ایرانی میزائلوں سے نیواتیم (Nevatim) ایئربیس کو نقصان پہنچا۔

اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ حملے میں اسرائیلی ایئر بیس کے تین رن ویز کو نقصان ہوا، نیواتیم ایئربیس اسرائیل کا سب سے بڑا جنگی محاذ ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانہ پر حملہ کیا گیا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی فوج نے اسرائیل پر حملے کے لیے بھیجے گئے 80 سے زائد ڈرونز اور 6 بیلسٹک میزائل تباہ کئے، میزائل اور ڈرونز ایران اور یمن سے بھیجے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ایران نے پچاس فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایران نے حملوں کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل پر تین سو سے زیادہ ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید