• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرانک میڈیا کے بقایاجات کی ادائیگی پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات کے شکرگزار ہیں، پی بی اے

اسلام آباد (پ،ر) پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن نے وزارت اطلاعات کے ذمے الیکٹرانک میڈیا کے واجب الادابقایاجات کی ادائیگی پر وزیر اعظم شہبازشریف ، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پی بی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ واجبات وزیراطلاعات تارڑ کی ذاتی کوششوں سے کلیئر ہوپائے جو کہ 2022 سے واجب الادا تھے ۔ان کی ادائیگی سے پی بی اے کے ارکان کو اپنے ذمے واجبات ادا کرنے کا موقع ملے گا جس میں کارکنوں کی تنخوہوں کی ترجیح بھی شامل ہے۔ بیان مین اس امید کا اظہار بھی کیا گیا ہےکہ وفاقی وزیر اطلاعات 2022 سے پہلے کے تمام واجبات کی ادائیگی کےلیے بھی بھرپورکردار ادا کرین گے۔بیان مین پی بی اے نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پنجاب حکومت بھی تین ارب روپے کے واجب الادا بقایا جاتا کلیئر کرنے کا وعدہ پورا کرے گی۔ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراطلاعات شرجیل کیمن کا شکریہ بھی ادا کیا گیا جنہوں نے الیکٹرانک میڈیا کے بقایاجات کی ادائیگی میں خصوصی دلچسپی لی۔ پی بی اے نے صوبے میں میڈیا کی ترقی کےلیے شرجیل میمن کے ساتھ مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
اہم خبریں سے مزید