• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پر ڈاکوؤں کی یلغار، شہریوں کا غصہ روکنا ممکن نہیں، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی مرکزی ایڈہاک کمیٹی کی رکن نسرین جلیل نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 59افراد شہید ہو چکے ہیں اور ہم جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں، شہر میں ڈاکوؤں کی یلغار ہے اور شہریوں کا غم غصہ روکنا اب ممکن نہیں، ہر طرف خوف و ہراس کی فضاء ہے، مگر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ، وزیر داخلہ اورآئی جی پولیس کے بیانات میں حالات نارمل ہیں اور کسی خاص اقدام کی ضرورت نہیں! تاہم یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ہم کس جنگل میں رہ رہے ہیں؟ کس حکومت کے زیر نگرانی اس کا انتظام ہے؟وہ پیر کو یہاں پاکستان ہاؤس میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی اور دیگر اراکینِ اسمبلی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ نسرین جلیل نے پریس کانفرنس کو کراچی کی ماؤں، بہنوں، بچوں اور والدین کا نوحہ قرار دیا۔ علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ حکومت بری طرح ناکام ہو گئی ہے، یہ کوئی عام شہر نہیں بلکہ پاکستان کا ریونیوانجن ہے، جسے ڈاکوٗوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید