ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنررضوان قدیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں گندم خریداری کا آغاز کردیا گیا ہے ضلع بھر میں کاشتکاروں سے گندم خریداری کیلئے 17 گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم پی آر سنٹر ٹو بہاولپور بائی پاس اور بدھلہ سنت سنٹر کے دورے کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے گندم خریداری پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسان بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 3900 فی من سرکاری ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔ آن لائن ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرکے شفاف باردانہ کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ کاشتکاروں کو باردانہ اور گندم جمع کرانے کی تاریخ بذریعہ ایپ موصول ہوگی جبکہ جی سیکٹر اور فلورز ملز کو کسانوں سے سرکاری ریٹس پر گندم براہ راست خریدنےکی اجازت دی گئی ہے ۔